فیصل رضاعابدی ضمانت پرجیل سے رہا

سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کو ضمانت پر سینٹر جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے،آج فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی تھی۔

فیصل رضا عابدی کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے ، ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، ان کی درخواست ضمانت سیشن جج ملیر نے منظور کی۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں