فیصل آباد،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں آپریشن، 14 مشکوک افراد گرفتار

فیصل آباد(پی ایف پی ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے ، مشکوک14 افراد کو حراست میں لے لیا ، انجمن تاجران پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں شاہد گوگی نے الزام عائد کیا ہے کہ میر ے اور مسلم لیگ مقامی رہنماکے ڈیرون پر چھاپہ کے دوران جب پولیس کو ناجائز اسلحہ یا کوئی غیر قانونی چیز نہ ملی تو جاتے ہوئے قربانی کے جانور اور قیمتی اشیاء اٹھا لی ، سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، ڈیروں پر موجود افراد کوہراساں کرتے ہوئے بد نظمی کا مظاہرہ پولیس نے کیا وہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور تشویش اور خوف کا ماحول طاری کیا گیا ہے۔آن لائن کے مطابقسی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی لائل پور ٹاؤن علی وسیم کی سربراہی میں سرکل گلبرگ، سرکل کوتوالی اور سرکل سول لائن میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔جس میں ڈی ایس پی گلبرگ عابد ظفر ،ڈی ایس پی سول لائن مجاہد رضا ،ایس ایچ اوز معہ تمام تھانوں کی نفری اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی چھ ٹیموں نے سرچ آپریشنز میں حصہ لیا ، دوران سرچ آپریشن لاری اڈہ کے گردونواح مختلف ہوٹلز وسرائے ،مدن پورہ،شاداب کالونی ،رضاآباد،غلام آباد اور گھنٹہ گھر کے گردونواح کے ہوٹلوں اور کرایہ داران کے مختلف ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ، 100سے زائد افراد کو چیک کیا گیا، شناخت نہ رکھنے والے اور مشکوک14 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جن کے قبضہ سے03عدد پسٹل و منشیات برآمد ہوئی۔ یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔علاوہ ازیں پولیس کا کومبنگ آپریشن کی آڑ میں لوٹ مار گذشتہ روز رات کے دوسرے پہر انجمن تاجران پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں شاہد گوگی کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا لیکن جب پولیس کو ناجائز اسلحہ یا کوئی غیر قانونی چیز نہ ملی تو جاتے ہوئے قربانی کے جانور اور قیمتی اشیاء اٹھا کر چلتے بنے جبکہ حکومت کا یہ پختہ عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ پھینکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو ہر ممکن کامیاب بنایا جائے۔لیکن جب پولیس کا روایتی وطیرہ اپنی آب وتاب کے ساتھ رہے گا تو پارک آرمی اور رینجرز کے ڈسپلن آپریشن پر یہی پولیس رکاوٹ بنی نظر آئے گی جس سے حوصلہ افزا و نتائج میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں کچھ دنوں پہلے حساس اداروں کے اہلکاروں نے میاں شاہد گوگی کو مطلع کیا تھا کہ آپ اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں ایسے حالات مین جبکہ لائسنسی اسلحہ پر چھاپے مارے جا رہے ہوں تو بھلا ایسے حالات میں ذاتی تحفظ کیسے ممکن ہوگا آئی جی پنجاب کی واصح ہدایات ہیں کہ صحافیوں کے ساتھ مشاورت کا عمل کرکے آپریشن کو کامیاب بنایا جائے تو یہ بات سی پی او اور آر پی او کے علم میں ہے لیکن اس کے برعکس پولیس کی سیاسی آشیر باد کی بدولت عوام اور میڈیا اور افسران اعلیٰ کو نمائشی کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری و ساری نظر آ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاک فوج کے آپریشن کے عمل سے مطمئن ہیں لیکن جو پولیس سیاسی لبادہ اوڑھ کر آپریشن کی راہ میں رکاوٹ کا کام کر رہی ہے عوامی حلقوں نے اس کی مذمت کی ہے کہ پولیس آپریشن کی کامیابی کا جھوٹا تاج اپنے سر سجانے کا پلان بنا چکی ہی اس کی واضح مثال مسلم لیگی راہنماؤں اور بلدیاتی چیئرمنوں پرویز اقبال کموکا، رانا اسرار، میاں محسن سلیم کے ڈیروں پر ہراساں کرتے ہوئے بد نظمی کا مظاہرہ پولیس نے کیا وہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور تشویش اور خوف کا ماحول طاری کیا گیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں