فواد خان دپیکا کے لیے گیت گاتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

میڈرڈ(پی ایف پی ) پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے لیے گیت ’’روپ تیرامستانا‘‘ گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے۔پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث کئی ہدایتکاروں کی پسند بن گئے ہیں جب کہ فواد خان کوفلم نگری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اوربالی ووڈ کے دوسرے بڑے فلمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں انہوں نے دپیکا پڈوکون کے لیے ایک ناقابل یقین حرکت کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
فواد خان اور فلمساز کرن جوہرنے بھارتی فلم نگری کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (ئیفا) راکس 2016 ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات بھی شریک تھیں جب کہ میزبانی کے دوران کرن جوہر نے فواد خان کودپیکا پڈوکون کے لیے رومانوی گیت گانے کاچیلنج دیا جس پر فواد خان رومانوی گیت’’روپ تیرا مستانا‘‘ گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے اور اس موقع پر دپیکا بھی کسی سے کہاں پیچھے رہنے والی تھیں انہوں نے بھی فواد کے لیے گھٹنے ٹیک دیئے جس پر پوراہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں