فلم ’ریزیڈنٹ ایول، دا فائنل چیپٹر‘کا نیا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’ریزیڈنٹ ایول،دی فائنل چیپٹر‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا، فلم اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن ہارر فلم سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ سیریز کی آخری فلم ’ریزیڈنٹ ایول، دی فائنل چیپٹر‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارپال اینڈریوسن کی یہ فلم ریزیڈنٹ ایول سیریز سلسلے کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر خطرناک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو انفیکشن سے محفوظ افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر تل جاتے ہیں جبکہ راستے کی رکاوٹ بننے والے افراد کو جان سے مار دیتے ہیں۔

جیریمی بولٹ، رابرٹ کلزر اور پال اینڈرسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مشہورِ زمانہ اداکارہ مِلا جو ووِچ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شان رابرٹس، علی لارٹر، روبی روز، ایئن گلین اورولیئم لیوی شامل ہیں۔

ایکشن، ایڈونچر اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم اسکرین جیمز پروڈکشن کے تحت رواں سال23دسمبر کو جاپان جبکہ آئندہ سال27جنوری کوامریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں