عید میں صرف آٹھ دن باقی، سکھر میں مویشی منڈی نہ لگ سکی

عید میں صرف آٹھ دن رہ گئے، سکھر میں مویشی منڈی نہ لگ سکی
دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بیوپاری نے روڈ پر ہی بکرامنڈی قائم کرلی
شہریوں اوربیوپاریوں کو سخت پریشانی کا سامنا
سکھر(پی ایف پی)عید میں صرف آٹھ دن رہ گئے مگر سکھر میں مویشی منڈی نہ لگ سکی،دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بیوپاری نے روڈ پر ہی بکرامنڈی قائم کرلی،
شہریوں اوربیوپاریوں کو سخت پریشانی کا سامناتفصیلات کے مطابق عید الاضحی میں اب صرف آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں مگر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں اس وقت تک سرکاری طور پر مویشیوں منڈی نہیں لگ سکی ہے جس کی وجہ سے سکھر کے شہری پریشانی کاشکار ہیں اور انہیں قربانی کے جانور خریدنے کے لیے دیگر شہروں کو جانا پڑ رہا ہے
دوسری جانب سندھ کے دیگر شہر سے جانور لاکر سکھر میں فروخت کرنے والے بیوپاریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر کے علاقے ریس کورس روڈ پر ہی بکرامنڈی قائم کرلی ہے اور انہوں نے اپنے ساتھ لائے بکرے،بکریاں اوردنبے وہیں پر باندھ کر کاروبار شروع کردیا ہے
سکھر کے شہریوں نے مویشی منڈی شہر میں قائم نہ کرنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بھی سکھر کی انتظامیہ کی ناہلی ہے کہ ہر سال لگنے والی مویشی منڈی اس سال نہیں لگ سکی ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے
ہر سال مویشی منڈی ریلوے گراؤنڈ یا مال گودام میں لگتی تھی تو اس سے شہریوں کو قربانی کے جانور خریدنے باہر نہیں جانا پڑتا تھا#/s#
*

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں