عید تعطیلات پر بینک بند'حکومت کیا کرے گے جانیئے

اسلام آباد(پی ایف پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے ان خبروں کا نوٹس لے لیا ہے کہ عید تعطیلات کے باعث بینکوں کے بندرہنے سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔وزیر خزانہ نے آج ایک ملاقات کے دوران ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد کو اس ضمن میں عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بینک تعطیلات کے دوران 24گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں وافرکیش موجود ہو۔علاوہ ازیں تعطیلات سے پہلے بھی تمام بینک عوام کو اپنی رقوم نکلوانے کے لیے مکمل سہولیات مہیا کریں اورتمام عملہ تندہی سے اپنے فرائض انجام دے اور متعلقہ کاﺅنٹر پر دفتری اوقات کار کے دوران عملہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں