عید آئی خوشیاں لائی ۔۔۔مگر بھکاریوں کی وفاقی دارلحکومت میں شامت آئی ۔۔۔100گرفتار

اسلام آباد( پی ایف پی)ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے 100 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا،ساجد کیانی نے سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی ہے، جمعہ کو ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے تمام زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں ، اہم شاہراہوں اور چوکوں پراضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ بھکاریوں،جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو گرفتار کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف جرائم کی وجہ بن سکتے ہیں بلکہ یہ سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بناتے ہوئے بڑھایا جائے ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ، مشکوک اور مشتبہ افراد کی نگرانی سخت کی جائے ، ساجد کیا نی نے کہا کہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ افسروں اور جوانوں کی طرف سے فرائض میں غفلت ناقابل قبول ہو گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں