عیدالفطر مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا

بچے بوڑھے ، خواتین اور مردوں نے مارکیٹوں کا رخ کر لیا
اسلام آباد (پی ایف پی) عیدالفطر کے قریب آتے ہی مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا بچے بوڑھے ، خواتین اور مردوں نے مارکیٹوں کا رخ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جب حکومت کی جانب سے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا پانچ جولائی سے آٹھ جولائی تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے عیدالفطر قریب آتے ہی بچوں ،بوڑھے ، خواتین سمیت ہر کسی نے مارکیٹوں کا رخ کر لیا کپڑے اور جوتے کی خریداری کے ساتھ خواتین بناؤ سنگھار کا سامان خریدنے میں مصروف ہیں تو وہاں چوڑیوں کے سٹال پر بھی رش نظر آتا ہے جہاں چھوٹی بچیاں اپنے لئے گڑا خریدنے کی ضد کرتی ہیں وہاں بچوں کی نظر میں بھی کھلونوں کی دکان پر بھی جا کر رکتی ہیں نوجوان بھی کسی سے کم نہیں نوجوان نئے قسم کے پرس اور موبائل خریدنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں ملک بھر کے مارکیٹوں میں رش سحری کے وقت تک جاری رہتا ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں