پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت کا وزراء اور ارکین کیلئے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

عیاشی..پنجاب حکومت کا وزراء اور ارکین کیلئے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(پی ایف پی)مال مفت دل بے رحم۔ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کم ہوتا جا رہا ہےمگر صوبائی حکومت کی عیاشیاں ختم ہونےکا نام نہیں لے رہیں اور اس نے اپنے وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی کو خوش کرنے کےلیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کر لی ہے۔ عمران خان جن کا وژن حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے وہاں ان کی حکومت میں ہی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلی نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
نیوزی لینڈ ورلڈکپ 2019 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ پول نے ان گاڑئوں کی خرید کے لیے سمری کو حتمی شکل دے دی ہے۔محکمہ خزانہ نے اس سمری کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان گاڑیوں کی خرید کی منظوری کمیٹی دے گی جس کے بعد خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کی خرید کی منظوری کفائت شعاری کمیٹی کرے گی۔ واضح رہےکہ حکومت پنجاب نے پہلے اعلان کیا ہے کہ بچت کرنے کے لیے نئی گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب اور اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا جس کے بعدپنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں