عوام کو نا اہل نمائندوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،سردار شوکت محمود

راولاکوٹ (پی ایف پی )نوجوان سیاسی رہنماء و جموں و کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی سردار شوکت محمود نے کہا کہ پونچھ حلقہ نمبر4کے عوام کو نا اہل، متعصب اور بد اخلاق نمائندوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ حلقہ کے عوام تبدیلی کے لیے میرا ساتھ دیں بنیادی عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ 21جولائی کو پونچھ حلقہ نمبر4میں عوام سے ووٹ لیکر دھوکے کرنے والے بنارسی ٹھگوں کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پونچھ حلقہ نمبر4پاک گلی پانیوالہ، شمالی ٹائیں ، اور ٹوپہ کے مقامات پر اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار شوکت محمود نے کہا کہ محمود اقبال، سیاب خالد اور صغیر چغتائی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پونچھ حلقہ نمبر4 آج بھی آزاد کشمیر کے پسماندہ ترین حلقوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاب خالد، محمود اقبال نے عوام سے ووٹ لیکر عوام کے اعتماد کو شدید دھچکا لگا یا ہے۔ سردار شوکت محمود نے کہا کہ وہ حلقہ نمبر4سے منتخب ہو کر اس حلقہ کو آزاد کشمیر کے ترقی یافتہ حلقوں کے برابر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس حلقہ کی موجودہ منتخب قیادت سے سخت نالاں ہیں ماضی میں نوٹوں کی بوریاں تقسیم کرنے والے صغیر چغتائی اور محمود اقبال ایک مرتبہ پھر عوام کے ضمیر خرید نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں 21جولائی کو شکست ان کا مقدر بنے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں