عوام دشمنوں کے ہر پروپیگنڈے کو حرف غلط کی طرح مٹا دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم تیزی سے فروعی تفریق سے آگے نکل رہی ہے وہ دن دور نہیں جب عوام دشمنوں کے ہر پروپیگنڈے کو حرف غلط کی طرح مٹا دیں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے محرم الحرام کے پرامن طور پر گزرنے اور قومی یکجہتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ان ہر رکن شکریہ کا مستحق ہے جن کی فرض شناسی اور ذمہ داریوں کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کو اپنے مذموم ارادوں میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے ہرگلی کوچے میں یوم عاشور پورے عزت اور احترام اور امن و سکون سے منایا گیا،عوام کا بلند شعور اور احساس ذمہ داری بھی قابل ستائش ہے، اب پاکستانی قوم تیزی سے فروعی تفریق سے آگے نکل رہی ہے ،وہ دن دور نہیں جب عوام دشمن کے ہر پروپگنڈے کو حرف غلط کی طرح مٹا دیں گے اور پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورات کے مطابق مثالی ریاست بنے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں