عمران خان کی دھمکی کو غداری نہ کہا جائے؟شہباز شریف کا سوال

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے ایم کیو ایم بانی کی کراچی بند کرنے کی دھمکی پر ملک دشمن اور غدار کہا، اب انہوں نے خود دارالحکومت بند کرنے کی دھمکی دی ہے تو اسے کیا نام دیا جائے؟

شکرگڑھ میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین میںامداد ی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف دشمن ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے،دوسری جانب ملکی معیشت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ2014ءکےدھرنےنہ ہوتےتوساہیوال میں1ہزار320میگاواٹ کاکول پاورپلانٹ کام کر رہا ہوتا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان پہلےسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کےگن گائے،پھر ان کےخلاف ہو گئے ، پھرانہوں نےسابق چیف جسٹس ناصرالملک پر اعتمادکااظہار کیا،لیکن فیصلہ خلاف آیا تو برا بھلا کہنےلگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےشہداءکےلواحقین میں5،5لاکھ روپےکے امدادی چیک تقسیم کئےاوراعلان کیاکہ پنجاب حکومت شہداء کےاہل خانہ اور بچوں کی ہرممکن دیکھ بھال،علاج معالجےاورمفت تعلیم کا انتظام کرےگی۔

انہوں نےاستقبال کیلئےریڈ کارپٹ بچھانےپرڈی سی اونارووال کی سرزنش کرتےہوئےقالین اٹھوا دیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں