عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کے کیمروں کو خفیہ ملاقات کی کوریج سے روک دیا

لاہور (پی ایف پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کے کیمروں کو خفیہ ملاقات کی کوریج سے روک دیا ہے۔ انہوں نے یہ احکامات اس وقت جاری کیے جب وہ اپنی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں پارٹی رہنماﺅں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے رائےونڈ مارچ کوکامیاب کرانے کی اور جلسہ میں نئی احتجاجی تحریک کے اعلان سے متعلق تبادلہ خیال کررہے تھے۔
تینوں رہنماﺅں نے آج ہونے والے جلسے کے انتظامات اور تبادلوں کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل عمران خان نے اپنی پارٹی کے مختلف رہنماﺅں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق سمیت دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کی اور مارچ اور جلسے پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاﺅن میں بھی ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔
اجلاس میں رائےونڈ مارچ اور اڈا پلاٹ جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ اڈا پلاٹ کا دورہ کیا جہاں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی کمیٹی کو مختلف ہدایات جاری کیں

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں