عرفان خان کی واپسی، فلم’مداری‘ پاکستان میں ریلیز ہوگئی

ممبئی(پی ایف پی)اپنی منفرد اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کی تھرل، ایڈونچر، انتقام اور جذبات سے بھر پور فلم ’مداری‘ جیو فلمز کے تعاون سے پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی فلم پیکو اور تلوار کے بعد عرفان خان ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلم ’مداری‘ میں جلوہ افروز ہورہے ہیں اور اس فلم کی کامیابی کے حوالے سے شائقین نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔
نشی کانت کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سچے واقعہ پر مبنی ہے، جس میں عرفان خان نے اپنی زندگی کا ایک اور یادگار کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی، لوکیشنز، ڈرامائی عکاسی، موسیقی اور گانے سب اپنی جگہ فٹ ہیں، عرفان خان کے علاوہ سجی شیر گل اور تو شاردلوی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ایک پل گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ایک کو بنیاد بنا کر فلم بنائی گئی ہے۔
کس طرح کرپشن کے ذریعے اہم عوامی منصوبوں میں لوگوں کی جان سے کھیلنے سے گریز نہیں کیا جاتا۔ناقص مٹیریل سے بننے والا پل گر جاتا ہے اور یوں عام افراد اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، انہی میں ایک عرفان خان کا بیٹا بھی ہوتا جس وہ بے حد پیار کرتا ہے اور بیوی سے علیحدگی کے بعد اس نے ماں اور باپ دونوں بن کر اسکی پرورش کی ہوتی ہے اور یوں اچانک اسکی موت کا اس نے گہرا اثر لیا ہوتا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں