عامر لیاقت کے شو 'انعام گھر' پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی ایف پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ‘انعام گھر’ پر تین روز کی عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

اس پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین نے ایک پروگرام کے دوران ‘خودکشی کے مناظر’ دکھائے تھے جس پر چینیل کو 14 جون کو پیمرا کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون کو جوابدہی کا حکم دیا گیا تھا۔

Pemra bans Amir Liaquat Show for this video by vidzdotcom
اب پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروگرام پر تین روز تک کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پیمرا شکایات کونسل سندھ نے پروگرام پر پابندی لگانے کا اعلان کیا جس کا اطلاق منگل سے جمعرات تک ہوگا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں چینل کو بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون کو جیو انٹرٹینمنٹ کے اس پروگرام میں ایک لڑکی کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کے مناظر دکھانے اور ایک مہمان کے محض جیتنے کی لالچ میں گالی نکالنے جو کہ براہ راست نشر ہوئی، جبکہ 25 جون کو ایک خاتون کالر کی نامناسب گفتگو آن ائیر جانے کے مناظر کو کونسل نے دیکھا،اسی طرح ایک کونسل ممبر نے میزبان کی کھمبے کے ساتھ لپٹ کر گانا سننے کی تفصیلات بھی دیگر ممبران کے ساتھ شیئر کیں۔

Why Amir Liaquat Show banned by PEMERA ? by vidzdotcom

مذکورہ ٹی وی چینل نے پروگرام کے خلاف موصول سینکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب کے لیے 15 دن کا وقت مانگا تھا جس پر عید کی چھٹیوں کے بعد جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تاہم ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر پیمرا نے انعام گھر پر 28 سے 30 جون تک پابندی عائد کردی ہے جبکہ چینیل کو آن ائیر معذرت نشر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ یہ معذرت پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین یکم جولائی کو پروگرام کے آغاز پر خود ناظرین سے واضح الفاظ یں مانگیں اور آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں پروگرام پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی لگادی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے حمزہ علی عباسی پر بھی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران قادیانیوں کے مسئلے پر 1973 کے پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف گفتگو کرنے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اسی معاملے پر نیوز وی کے رمضان شو کے میزبان شبیر ابوطالب اور مولانا کوکب نورانی پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
حمزہ علی عباسی کی رمضان نشریات پر پابندی عائد
تاہم بعد میں پیمرا کے سامنے دونوں چینیلز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ رسمی معذرت نشر کرکے ‘پروگرامز کے باعث ہونے والے انتشار کی روک تھام کریں گے’۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں