صوبائی دارلحکومت میں چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ،3 زخمی

لاہور (پی ایف پی) ملتان روڈ کے علاقہ اعظم گارڈن میں مکان کی چھت گرنے کے باعث4افراد جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ کے علاقہ اعظم گارڈن میں اسلم نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ کافی عرصہ سے رہائش پذیر تھا۔ مکان خستہ حال جبکہ اس کی دیواروں مخدوش ہوچکی تھیں گزشتہ روز ہونے والی بارش اورہوا کے دباؤ کو مکان کی چھت برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی۔

چھت گرنے سے 2سالہ بھائی حاجراں، شمع بی بی اور منظور بی بی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کے عملہ نے مکان کے ملبہ تلے 4افراد کو مردہ حالت میں برآمد کیا جبکہ چھت گرنے سے3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
JAM_7896321 (5)

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں