صوبائی دارلحکومت سے60سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

لاہور (پی ایف پی) ٹبی سٹی کے علاقہ سے ایک 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے شناخت نہ ہونے پر اس کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ہے پولیس کے مطابق راہگیروں نے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی نشئی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور ورثاءکے آنے کے بعد سامنے آئیں گے ، پولیس نے قانونی کاروائی کرکے لاش مردہ خانہ جمع کروا دی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں