صوبائی دارلحکومت اولمپک ڈے کے سلسلے میں آرچری رینج بحریہ ٹاﺅن لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں انعقاد

لاہور (پی ایف پی) اولمپک ڈے کے سلسلے میں آرچری رینج بحریہ ٹاﺅن لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں منعقد کئے گئے پنجاب کپ آرچری چیمپیئن شپ 2016 میں خواتین کا ٹائٹل راولپنڈی جبکہ مردوں کا ٹائٹل لاہور نے جیت لیا۔ راولپنڈی کی سارہ شہزاد 2گولڈ میڈل جیت کر ٹورنامنٹ کی بہترین آرچرقرار پائیں ۔ بحریہ ٹاﺅن آرچری اکیڈمی لاہورمیں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن تھے ۔ جنہوں سید خاورشاہ ڈائریکٹر سپورٹس بحریہ ٹاﺅن لاہور /صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن ، پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود ، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی، عندلیب سندھو اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ منظر شاہ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں کیش انعامات (ایک لاکھ روپے ) میڈلز ، سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی تقسیم کیں خواتین کے ٹیم ایونٹ میں راولپنڈی کی سارہ شہزاد، اقصیٰ نواز اور فوزیہ ممتاز نے گولڈ میڈل جیتا۔ لاہور کی سائرہ دلشاد ، نگہت اور عابدہ نے سلور میڈل ، جبکہ بہاولپور کی سارہ رحمان، عارفہ اور اقصیٰ نے براﺅنز میڈل اپنے نام کیا۔ خواتین کی اوپن کیٹیگری میں راولپنڈی کی سارہ شہزاد نے گولڈ، راولپنڈی کی اقصیٰ نواز نے سلور اور اسلام آباد کی مہوش اختر نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ مرد ایونٹ میں سخت مقابلے کے بعد لاہور کے سید ذوالفقار علی حیدر، سید دانش عباس گیلانی اور عامر زیدی نے گولڈمیڈل ، راولپنڈی کے محمد مومن، عمیر پرویز اور محمد اویس نے سلور میڈل جبکہ فیصل آباد کے عبدالرحمن عارف ، اسامہ اور مبشر نے براﺅنز میڈل اپنے نام کئے۔ مردوں کی اوپن کیٹیگری میں لاہور کے عدیل قادر نے گولڈ، لاہور کے حافظ عبدالرحمن نے سلور اور راولپنڈی کے محمد مومن سگو نے براﺅنز میڈل جیت لئے ۔ عرفان شاہد کو کمپاﺅنڈ بو کابہترین آرچر قرارد یا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا کہ پاکستان میں آرچری کاکھیل بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس کا سہرا پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر سید خاور شاہ جو کہ بحریہ ٹاﺅن لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی ہیں کے سر ہے جو ایک سال کے دوران قومی سطح کے متعدد ٹورنامنٹس کا انعقاد کرواچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری میں بہت جلد عالمی سطح پر بھی میڈلز جیتے گا۔ انہوں نے بحریہ ٹاﺅن کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بحریہ ٹاﺅن لاہور میں عالمی معیار کا آرچری رینج قائم کیا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں