صدر آزاد کشمیر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز سے صورتحال کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے سامنے اٹھائے،نوازشریف سے بھی مطالبہ

اسلام آباد (پی ایف پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے نوجوانوں اور بچوں پر بھارتی فوج کی جانب سے بیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال ، درجنوں نوجوانوں اور خواتین کی آنکھیں ضائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، سیکرٹری جنرل او آئی سی عیاد امین مدنی سے صورتحال کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے لیکن انسانی حقوق کی علمبرداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
انہوں نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم ان عظیم حریت رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ صدر سردار محمد یعقوب خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے سامنے اٹھائے ۔ سردار یعقوب خان نے کہا کہ بیلٹ گن کے استعمال پر پر بھارتی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدامات قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گن باقاعدہ جنگوں میں استعمال نہیں کی جاتی وہ نہتے شہریوں پر بے دریغ استعمال ہو رہی ہے ۔ لیکن بھارتی فوجیوں کو روکنے والا کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کی آنکھیں زخمی ہوتی ہیں ان کے علاج کے لیے آزاد کشمیر سے ماہر چشم ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہیں بھارتی حکومت انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے یا زخمیوں کو آزاد کشمیر اور پاکستان آ کر علاج کے لیے پاسپورٹ جاری کئے جائیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں