گاڑیوں کے کالے شیشوں اورتجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن

امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور لیویز اہلکاران ہر وقت تیار ہیں اور کسی کو بھی امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑکی گفتگو

شیرانی(پی ایف پی) امن وامان کو برقرار رکھنے اور جرائم کو ختم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر ژوب جمیل احمد رند ،اسسٹنٹ کمشنر کاکڑخراسان شیخ عصمت اللہ تحصیلدار مہتاب شاہ استرانہ اور دیگر لیویز پارٹی پر مشتمل ٹیم نے شہر میں گاڑیوں کالے شیشوں اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا اس مہم کے دوران شہر کے اندر تجاوزات کوہٹا دیا گیا
شیخ عمران چوک ڈاکٹر کمال خان چوک اور دیگر اہم شاہراہوں پر لیویز اہلکاروں نے سینکڑوں گاڑیوں کے غیر قانونی کالے شیشے اور پردے اتارئے اور کالے شیشوں والے گاڑیوں کے مالکان کو جرمانہ کردیا گیا ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ شہر میں کالے شیشوں اور تجاوزات کے خلاف مہم آئندہ چند روز تک جاری رہے گی اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کالے شیشے اُتار دئے ورنہ سخت قانونی کاروائی ہوگی انھوں نے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور لیویز اہلکاران ہر وقت تیار ہیں اور کسی کو بھی امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگیس انھوں نہ کہا کالے شیشوں کی وجہ سے امن وامان خراب ہوسکتا ہے اور یہ ایک غیرقانونی عمل ہے ژوب کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا یہ ایک اچھا اور مثبت عمل ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں