شہر کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،رہنماءاہلسنت والجماعت

کوئٹہ(پی ایف پی) اہلسنت والجماعت کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شہر کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے پولیس اہلکاروں اور ایف سی کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں پرامن پاکستان کے لئے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالوالی فاروقی ‘مولانا نصیر احمد ربانی ‘امین اللہ مجاہد‘ مفتی کلیم اللہ حیدری ‘مولانا محب اللہ قریشی ‘مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا-
انہوں نے کہا کہ شہر میں دہشت گردی کی لہر کا پھر سے شروع ہونا باعث تشویش ہے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نوجوانوں نے اپنے ملک کے امن کے خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں ان کی قربانیوں کو رائیگا ںنہ جانے دیا جائے ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کروائی کی جائے کوئٹہ شہر میں موجود دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپوں کی نشاندہی کے باوجود ان کے خلاف اب تک کوئی کروائی نہیں کی گئی یکطرفہ فیصلوں اور کارروائیوں سے کبھی بھی حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں