شہر قائد میں معروف قوال کے قتل کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

کراچی (پی ایف پی )عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابر ی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد انکے زخمی ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آ ئی ہے جس میں لوگ آہو بکاکر تے ہوئے سنائی دے رہے ہیں اور معروف قوال کی سفید رنگ کی گاڑی میں انکا ڈرائیور خون سے لت پت نظر آ رہا ہے اور گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور شہری انہیں ہسپتال منتقل کر نے کے لئے ایمبولینس بلانے کا پکار رہے ہیںاور یہ جگہ امجد صابری کی رہائش کے قریب ہی لیاقت آباد نمبر 10ہے جہاں انہیں دو موٹرسائیکلوں پرسوارچار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور پھر وہ مقامی ہسپتال میں جاں کی بازی ہار گئے ویڈیو پی ایف پی کو راہ گیر کی جانب سے موصول ہوئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ معروف قوال امجد صابر ی کی ہلاکت کے بعد کراچی میں خوف و ہراس کے بادل منڈلا رہے ہیں واضح رہے کے امجد صابر ی کو گزشتہ ہفتے سے دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو بھی کی تھی مگر پولیس نے روایتی لیت و لال سے ٹال مٹول کیا اور انہیں سکیورٹی فراہم نہ کی تھی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں