شہر قائد میں عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابر ی ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں ساتھیوں سمیت جاں بحق

کراچی (پی ایف پی ) روشنیوں کے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا جن رینجر بھی بوتل میں بند نہ کر سکی ‘شہر قائد میں عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابر ی ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں ساتھیوں سمیت جاں بحق ‘ مرنیوالے دیگر دو افراد بھی امجد صابری کی گاڑی میں ہی سوا رتھے۔ امجد صابری کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امجد صابری کی رہائش کے قریب ہی لیاقت آباد نمبر 10میں دو موٹرسائیکلوں پرسوارچار نامعلوم مسلح افراد نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور حسن سکوائر کی جانب فرار ہوگئے۔
pfp-amjad sabri
فائرنگ کے نتیجے میں امجد صابری زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔امجد صابری کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگی ہیں تاہم بائیں آنکھ کے اوپر کی جانب پیشانی میں لگنے والی گولی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔امجد صابری کی گاڑی چلانے والے مقتول کی شناخت سلیم صابری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق امجد صابری کو پانچ گولیا ں لگی ہیں جبکہ واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے اورعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے امجد صابر ی کی ٹارگٹ کلنگ پر کہا ہے کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں امجد صابری بھی شامل ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قوال امجد صابری ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں