شہباز شریف کا اعظم گارڈن میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور (پی ایف پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اعظم گارڈن لاہور میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 5،5لاکھ کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چھت گرنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیںفراہم کی جائیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں