شکاگو اور فلوریڈا میں طیاروں میں آتشزدگی ، متعدد افراد زخمی

امریکا کے شہروں شکاگو اور فلوریڈا میں2 طیاروں میں آگ لگنے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پہلاحادثہ امریکی ائرلائن کے بوئنگ سیون سکس سیون کو پیش آیا جب جہاز کےٹیک آف کرنےسے پہلے اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

عملے کے 9ارکان سمیت جہاز میں موجود تمام 170 افراد کوایمرجنسی اقدامت کے ذریعے نکال لیا گیا ۔

دوسرا حادثہ ایک بین الاقوامی کوریئرکمپنی کے جہاز کو پیش آیا، حکام کےمطابق ’ڈی سی ۔10‘طیارے کا لینڈنگ گیئرٹوٹنے کےباعث جہاز توازن برقرارنہ رکھ سکا اور اس میں آگ لگ گئی ۔

فلوریڈاائرپورٹ پر ہوئے حادثے میں عملے کے ارکان محفوظ رہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں