شکار پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بند

ڈیرہ مراد جمالی (پی ایف پی )شکار پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بند ہونے سے بلوچستان درجنوں بجلی گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے روزے دار سخت گرمی اور حبس میں بلبلا اٹھے کاروبار زندگی مفلوج ہو گیا برف کے کارخانے بند ہونے سے برف کی مانگ میں اضافہ گھروں مساجد میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی-
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں ڈیرہ مراد جمالی تحصیل تمبو منجھو شوری باباکوٹ چھترکے علاقوں میں ہر دو گھنٹوں کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ قیامت خیز گرمی میں جاری ہے جمعرات کے روز دو پہر کو اچانک نصیرآباد جعفرآباد صحت پور روجھان جمالی باباکوٹ منجھو شوری اوستہ محمد کے گرڈ اسٹیشنوں کو شکار پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بند ہونے سے بلوچستان درجنوں بجلی گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل گئی
بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن ہونے سے روزے دار سخت گرمی اور حبس میں بلبلا اٹھے درجنوں روزے دار کے بہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گئی اور برف کے کارخانے بند ہونے سے برف کی مانگ میں اضافہ ہونے سے برف فی کلو بیس روپے سے تیس روپے فروخت ہونے لگی اور گھروں مساجد میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی
نصیرآباد کی سیاسی سماجی حلقوں نے ماہ رمضان میں شکار پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی بندش قابل مذمت اقدام ہے بلوچستا ن کی حصہ کی بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بندش کے خلاف سندھ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں