شکارپور میں مچھلی فارم پر سوئے دو بھائی اغواء

شکارپور(پی ایف پی)شکارپور کے قریب ناپرکوٹ تھانے کی حدود گاﺅن راگھی میں مچھلی فارم پر سوئے ہوئے دو بھائی غلام قادر اور آصف علی شیخ کو ادہی رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے زور پر اغوا کرلیا اطلاع پر ایس ایچ او ناپر کوٹ محمد آعظم کولاچی نے پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی پولیس ڈرائع کے مطابق اغوا ہونے والے دونون بھائی محمد نواز شیخ جو کہ پارکو میں سیکیورٹی گارڈ ہیں ان کے بیٹے ہیں اوران کی دشمنی جعفری اور تیغانی گروہ کے افراد سے ہے جبکہ پولیس نے دونون بھائیوں کو بازیاب کرانے کے لئے خانپور کے کچے کے علائقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونون بھائی بہت جلد بازیاب ہوجائیں گیں دوسری جانب اغوا ہونے والے دونون بھائیون کے ورثا نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹیس لےکر نوجوانون کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں