شندور پولو فیسٹیول 22جولائی کومنعقدہو گا

پشاور(پی ایف پی) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام شندور پولو فیسٹیول 22 سے24 جولائی 2016کو منعقد کیا جائے گا دنیا کے بلند ترین پولو گراﺅنڈ پر کھیلے جانے والے پولو فیسٹیول کو 15جولائی کی بجائے 22جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل عید چھٹیوں اور رمضان کے باعث پولو کھلاڑیوں اورگھوڑوں کا پولو گراﺅنڈ پر پہنچنا اور وہاں پریکٹس کرنا ناممکن تھا ، ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹرٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کانفرنس روم محکمہ سیاحت میں زیر صدارت اجلاس میں کیا اس موقع پر جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمید ، جنرل منیجر ٹی آئی سیز محمد علی سید ، چیف پلائننگ آفیسر حیات علی شاہ اور دیگرا ہم شخصیات موجود تھیں ، منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ عید الفطر کی چھٹیوں کے فوراً بعد شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد ممکن نہیں تھا کیونکہ پولو ٹیموں کی شندور گراﺅنڈ تک تین دن میں رسائی ممکن نہیں لہٰذا کھلاڑیوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 22جولائی تاریخ مقررکی ہے تاکہ تمام ٹیموں کی بروقت پہنچ ممکن ہو سکے۔
انہوںنے کہاکہ شندور پولو فیسٹیول کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے تاکہ امسال خصوصی طور پر بین الاقوامی سیاحوں سمیت ملکی سیاح بھی ان علاقوں کا دورہ کرسکیں اور سیاحت ترقی پاسکے ،ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ہر سال باقاعدگی کیساتھ شندور کے مقام پر پولو فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ سال بارشوں میں سیلاب کی وجہ سے پولو فیسٹیول کا انعقاد نہیں کیا جاسکا، قدیم عرصے سے جاری اس کھیل کو صوبائی حکومت مکمل سپورٹ کر رہی ہے اور اس میں آنے والے تمام مہمانوں کی مکمل مہمان نوازی کی جائے گی –
واضح رہے کہ ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا شندور پولو فیسٹیول میں ہرسال کیمپنگ ویلیج ، ثقافتی موسیقی، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر سرگرمیوں میں مکمل سپورٹ کرتا رہاہے اور یہ سالانہ کلینڈر کا بڑا ایونٹ ہے جو کہ باقاعدگی کیساتھ منعقدکیا جاتا ہے ،پولو فیسٹیول دنیا کے بلند ترین گراﺅنڈ پر منعقد کیا جاتا ہے جو کہ سطح سمندر سے 12500فٹ اونچائی پر واقع ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں