شمالی کوریا کامیزائل تجربہ ناکام ہوگیا، جنوبی کوریا

امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ ناکام ہوگیا،شمالی کوریا درمیانی مار کرنےوالے بیلسٹک میزائل مسوڈان کا تجربہ کرنا چاہتا تھا ۔

پنٹاگون کے مطابق امریکی اسٹرٹیجک کمانڈ سسٹم نے میزائل لانچ کئے جانے کی نشاندہی کی ،جو لانچنگ کے فوری بعد فضا میں ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

امریکی اور جنوبی کورین حکام کے مطابق یہ میزائل مسوڈان بیلسٹک میزائل تھا،جو شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کیو سونگ کے نزدیک سے لانچ کیا گیا ۔مسوڈان میزائل امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں