شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں بھارتی یوم آزادی کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی ’’انڈین بھابھی‘‘کی طرف سےآپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباد۔

اور آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارکباد دی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا’’دنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بھارتی صارف کی جانب سےثانیہ مرزاسے پوچھے جانےوالے سوال کہ آپ کا یوم آزادی آج ہے؟ کے جواب میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا ’’جی نہیں میرا یوم آزادی آج نہیں کل ہےاور میرے شوہراور ان کے ملک کا یوم آزادی آج ہے‘‘۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں