شعیب اختر کا کامیڈی شو میں گانے اور ڈانس کرنے سے انکار کردیا

ممبئی(پی ایف پی)پاکستان کے سابق باؤلر شعیب اختر ہندوستان کے کامیڈی شو میں جج تو بن گئے لیکن انہوں نے پروڈیوسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شو کے دوران کسی قسم کا ڈانس یا گانا نہیں گائیں گے۔واضح رہے کہ شعیب اختر ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ کامیڈی شو ’مذاق مذاق میں‘ جج کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے شو کے پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا ہے کہ گانے اور ڈانس نہ کرنے کی شق کو ان کے معاہدے میں شامل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ’شعیب اختر کرکٹ کے میدان میں تو کافی بہادر نظر آتے ہوں گے لیکن اسٹیج پر ڈانس کرنے کا خیال ہی انہیں خوفزادہ کردیتا ہے، کیوں کہ یہ ایک ریئلٹی شو ہے تو شعیب کو ایسا لگا کہ پروڈیوسرز ان سے شو میں گلوکاری اور ڈانس کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں تاکہ شائقین انٹرٹین ہوسکیں، اس لیے انہوں نے اس سے انکار کردیا اور کانٹریکٹ میں شامل کرنے کو بھی کہا ہے‘
۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر کا شو سے متعلق کہنا تھا کہ ’’اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے بہتر کوئی اور نوکری ہوگی‘۔شعیب اختر کا حریف کھلاڑی ہربھجن کے ہمراہ شو کے جج بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ دونوں ایک ہی ٹیم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کرسکیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں