شریف خاندان بند گلی میں پھنس چکا،اعجاز احمد چوہدری

لاہور (پی ایف پی ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان بند گلی میں پھنس چکا ہے اور اب یہ ملک و قوم کی لوٹی ہو ئی دولت کا حساب دیے بغیر بچ نہیں سکتا ،پاکستانی قوم کو احتساب کے لیے سڑکوں پر آنا ہو گا ،نواز شریف جتنی مرضی بھاگ ڈور کر لیں آخر استعفٰی دینا ہی پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم بادشاہ نواز شریف کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔
تحریک انصاف نواز شریف کے خلاف آخری حد تک جائے گی ،پی ٹی کا ایجنڈا کر پشن مکاؤ ملک بچاؤ ہے اس تحریک میں جو بھی ساتھ دے گا اُس کے ساتھ چلیں گے ،پرویز رشید کا احمقانہ بیانات دینا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ،آٹھ سال سے نواز شریف آصف زرداری کی گود میں بیٹھے ہو ئے ہیں پرویز رشید کی غریت کہاں سوئی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیگ ساری ملک کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ان کی اصل حقیقت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ،جمہوریت کے نام پر نواز شریف نے آمریت قائم کر رکھی ہے ،(ن) لیگ کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں