شریف برادران پارسانہیں بے نقا ب ہو جائیں گے ‘اعتزاز احسن

اسلام آباد (پی ایف پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمااعتزازاحسن نے کہاہے کہ موجودہ حکمران نظام کے لاڈلے ہیں جن کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،تمام ترثبوتوں کے باوجودشریف برادران کی پکڑنہیں ہوگی ،تاہم اپناقانونی چارہ جوئی کاحق استعمال کریںگے،حکومت صرف پانامہ پرٹی اوآربنانے کوتیارنہیں ،پارسابن کربیٹھے ہیں ان کابے نقاب ہوناضروری ہے ،ہم وزیراعظم کوسہولت دیناچاہتے ہیں ان کے اپنے وزراءان کے خلاف ہیں ،اگرکوئی بھی کارروائی بارآورنہ ہوئی تواحتجاج کرناہماراحق ہے ۔نجی ٹی کودیئے گئے انٹرویومیں اعتزازاحسن نے کہاکہ شریف برادران کی کوئی پکڑنہیں ہوتی یہ اس نظام کے لاڈلے ہیں ۔انہوںنے سپریم کورٹ پرحملہ کیااصغرخان کیس میں سپریم کورٹ نے 1995ءمیں رقم کی وصولی کافیصلہ دیااورمقدمات درج کرنے اورکارروائی کرنے کی ہدایت کی ،لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔
انہوںنے کہاکہ ہمارے ریفرنس میں الزامات ٹھو س ہیں لیکن اس کے باوجودان کی پکڑہونے کی امیدنہیں یہ پارسابن کربیٹھے ہیں ،ان کابے نقاب ہوناضروری ہے ۔اگرنوازشریف صاف ہیں توانہیں ڈرکس بات کاہے وہ کہیں کہ جوبھی ٹی اوآرہوں میرااحتساب کرلیں ۔انہوںنے کہاکہ حسین نوازکے سوشل میڈیاپرپیغامات آرہے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے تیارہیں ،تووہ بتائیں کون سے ضابطے کے تحت وہ پیش ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہماراریفرنس فضول نہیں اگرہم عدالت نہیں جائیں گے توکہاجائے گاکہ آپ عدالت کیوںنہیں گئے ۔انہوںنے کہاکہ ہم پانامہ لیکس پرجبکہ حکومت ہرقسم کی کرپشن کی تحقیقات کی بات کررہی تھی ،ہماراخیال تھاکہ اس کوپانامہ تک محدودکریں تاکہ تحقیقات کاآغازہوسکے ۔
حکومت پانامہ کے ساتھ باقی چیزوں کوشامل کرکے اس کوپھیلاناچاہتی ہے تاکہ تحقیقات نہ ہوسکیں اورالزام ہمیں دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاکہ لکھ کودینے کوتیارہوں کہ جس کابھی نام ڈالناہے ڈال لیکن آغازوزیراعظم سے ہوگاکیونکہ وزیراعظم اپنے آپ کوخودرضارکارانہ طورپرپیش کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ جسٹس افتخارچیمہ اپنے گاو¿ں کی ایک مسجدکاجوائنٹ اکاو¿نٹ ظاہرنہ کرنے پرڈی سیٹ ہوگئے تھے ۔انہوںنے توبیرون ملک کروڑوں کے اثاثے چھپائے اورظاہرنہیں کئے ہم وزیراعظم کوسہولت دیناچاہتے ہیں کہ وہ پہلے اپنے آپ کوکلیئرکرالیں اوراپنے اوپرلگے الزام کودھودیں میں نوازشریف کے حق میں بات کرتاہوں ،لیکن ان کے اپنے وزراءیہ کام نہیں ہونے دے رہے-
ہم آصف زرداری سمیت کسی کے لئے استثنیٰ نہیں مانگتے ،آصف زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی اب بھی احتساب کیلئے تیارہیں ،ان کانام آیاتودیکھ لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اگرٹی اوآربھی نہیں بناتی اوراپنے احتساب کیلئے بھی تیارنہیں اورعدالتی کارروائی بھی بارآورنہیں ہوتی توپرامن احتجاج کرناسیاسی جماعتوں کاحق ہے ،اس میں دشواریاں بھی آئیں گے لیکن اورکوئی رستہ بھی نہیں ہوگااورپرامن احتجاج کرناکوئی بری بات نہیں ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں