شدید بارشوں کے باوجود حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام

شارٹ فال 4200میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(پی ایف پی) ملک میں شدید بارشوں کے باوجود حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام شارٹ فال 4200میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی بحران پر قابہ پانے کے دعووں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا، شہری علاقوں میں 12سے 14گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں12سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 18420میگاواٹ جبکہ اورر 14020میگاواٹ ہے، جبکہ سندھ کے کجھ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کچھ سینیٹرز نے سینیٹ اجلاس میں بھی شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ایسے علاقے پر لائن لاسز بھی زیادہ نہیں ہیں وہاں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بہت زیادہ ہے اور کئی کئی گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی کوشش ہوتے ہے کہ ٹھنڈے موسم میں آئل سے چلنے والے پاور اسٹیشنر کو کم چلایا جائے تاکہ مہنگی بجلی کی بجائے سستی بجلی پر انصارکیا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانا ابھی ممکن نہیں ہیں اور ڈسکوز بھی مالی بحران کا شکار ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں