شاہ رخ اورانوشکا کی نئی فلم کی پہلی جھلک دیکھ کر مداح حیران ہوگئے

ممبئی(پی ایف پی) بالی ووڈ کنگ خان اور پہلی ہی فلم سے کامیابی سمیٹنی والی اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے جارہی ہیں لیکن اس بار ان کی فلم میں شاہ رخ اور ان کی ایک جھلک نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شا ہ رخ خان اوراداکارہ انوشکا شرما امتیازعلی کی فلم “دی رنگ” میں ایک ساتھ پھرمداحوں کو محظوظ کریں گے لیکن ان دونوں کی فلم میں پہلی جھلک سے مداح شاید محظوظ تونہ ہوئے لیکن حیران اورپریشان ضرور ہوگئے ہیں ۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی آنے والی فلم “دی رنگ” کی شوٹنگ کے دوران اپنی اور اداکارہ انوشکا شرما کی ایک ایسی تصویر شئیر کی جس میں دونوں اداکاراسکارفس، کیپ اوراپنے آپ کو پورا لپیٹے ہوئے بالکل ننجا کی طرح نظر آرہے ہیں۔
شا ہ رخ خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ امتیازعلی کی فلم “دا رنگ” کی پہلی جھلک ہے جو نا تو ڈراؤنی فلم ہے اور نا رومانوی ہے بلکہ یہ ایک ننجا جیسی کہانی ہے۔
اس ٹوئٹ کے بعد اداکار کو اپنے مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جہاں ان کی تصیر دیکھ کر مداح حیران اورپریشان ہوگئے تھے ۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں وضاحت کی کہ فلم کے حوالے سے آخری ٹوئٹ محض مذاق تھا اور یہ وضاحت ان لوگوں کے لیے جو بات کو سمجھے بغیر باتیں کرنے لگ جاتے ہیں جب کہ یہ تصویر بڈاپسٹ میں لی گئی تھی جہاں بہت ٹھنڈ تھی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں