شام: راکٹ حملے میں 38 شہری ہلاک

حلب(پی ایف پی) شام کے دوسرے اہم شہر حلب میں فورسز سے جھڑپوں کے دوران جنگجوؤں کے راکٹ شہری آبادی پر گرگئے جس کے نتیجے میں 38 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی برطانیہ کے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے دو روز سے جاری تھے اور ہلاک ہونے والوں میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مخالف گروپ کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری سے 250 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مانیٹرنگ گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ جنگجوؤں کی جانب سے شہر کے مغربی اضلاع اور مغربی کناروں پر سیکٹروں راکٹ فائر کئے گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 3 ماہ سے حکومتی فوج اور ان کی اتحادی فورسز نے حلب کو جنگجوؤں اور دیگر عسکریت پسند گروپوں سے چھڑوانے کیلئے بڑی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے تاہم انھیں تقریبا 1500 سے زائد جنگجوؤں کی جانب سے جارحانہ رد عمل کا سامنا ہے۔

مانیٹرنگ گروپ کا دعویٰ ہے کہ جمعے سے جاری شدید لڑائی میں اب تک فوج اور ان کے اتحادیوں کے 30 اہلکار ہلاک جبکہ 50 شامی جنگجوؤں بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث یہاں کے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

شام جاری خانہ جنگی اور غیر ملکی فورسز کے حملوں میں اب تک 3 لاکھ سے زائد شہری ہلاک جبکہ لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے یا کیے گئے ہیں۔

ادھر فضائی کارروائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں شہری مہاجرین کیمپوں میں بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کیمپوں میں نہ صرف ادویات بلکہ خوراک کی بھی شدید کمی ہے جبکہ اس اذیت ناک زندگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کرنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد سمندر کی نظر ہوچکی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں