شادی ہالز یکم فروری 2017 سے رات 10 بجے بند ہونگے، منظور وسان

وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے یو ٹرن لےلیا، پہلے حکم جاری کیا کہ شادی ہالز یکم نومبر سے رات 10بجے بند ہوں جائینگے اور اب تاریخ میں یکم فروری 2017 تک توسیع کردی۔

وزیر صنعت و تجارت منظور وسان اپنے خوابوں کی وجہ سے پہلے ہی مشہور تھے لیکن اب مشہور ہوگیا ہے ان کا یوٹرن بھی، جی ہاں یکم نومبر سے شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے اور کھانے کی محدود ڈشز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بظاہر اپنے فیصلے پر اٹل نظر آنے والے صوبائی وزیر نے پابندی کے اطلاق سے محض ایک روز پہلے اپنا فیصلہ تبدیل کرڈالا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی میں طے پایا کہ پابندی کا اطلاق یکم نومبر کے بجائے یکم فروری 2017 سے کیا جائیگا، منظور وسان نے کہا کہ عوام کی جانب سے شادی ہالز کی بکنگ جنوری کے آخر تک کرائی گئی ہے، بکنگ میں ڈشوں کی تعداد اور ادائیگی بھی ایڈوانس رقم میں شامل ہے، لہٰذا فیصلے کے اطلاق کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شادی ہال بند کرنے اور ون محدود ڈشوں کی پابندی کے فیصلے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیصلہ سندھ کے عوام کی بھلائی اور بہتری کے لیےکیا گیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں