سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے، وزیراعظم

مظفرآباد(پی ایف پی) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے جب کہ کشمیری عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔
مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کی اطلاع ملی تو میں نے کل ہی مظفرآباد جانے کا فیصلہ کیا تاکہ آپ سب کا شکریہ ادا کرسکوں، آپ لوگوں نے وہ کام کیا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں انتخابی مہم چلانے خود یہاں نہیں آسکا لیکن ان تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی جب کہ آزاد کشمیر والوں نے میرا دل خوش کردیا ، سمجھ نہیں آرہا ان کا شکریہ کس طرح ادا کروں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛آزادکشمیر انتخابات مسلم لیگ سب سے بڑی پارٹی. 32‌نشستیں
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے ہم پاکستان کے اندر ترقی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کررہے ہیں اور اس کی گواہی ہم نہیں بلکہ دنیا دے رہی ہے جب کہ پاکستان میں ترقی بڑی تیزی سے ہو رہی ہے تو وہیں ترقی اب آزاد کشمیر میں بھی نظر آئے گی اور یہاں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موٹروے، ہائی وے اور سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا جب کہ اسپتال ، اسکول، یونیورسٹیاں بھی بنائی جائیں گی اور میں خود ان تمام کاموں کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے قربانیاں دیں جب کہ ان کی تحریک آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا اور وہ کامیاب ہوکررہیں گے، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے یہاں بھی پاکستان کی طرح منفی سیاست متعارف کروانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے اور جو پاکستان کی گلیوں میں تحریک چلانے کا کہتے ہیں، ان کی تحریک کا اندازہ ان انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کیسی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ماضی قریب میں آپ کا واسطہ کرپشن اور نااہلی سے رہا اور یہ انتخابی نتائج اسی کے خلاف عوامی رد عمل ہے لیکن اب کرپشن کا دور ختم ہوگیا، ہر پروجیکٹ میں ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنا میں پاکستانی ہوں اتنا ہی کشمیری بھی ہوں اور جتنا کشمیری ہوں اتنا ہی پاکستانی ہوں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں