سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا صوبائی کابینہ کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

پشاور(پی ایف پی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبائی کابینہ کیلئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی سینئر وزراءشہرام تراکئی ، عنایت اللہ اور مشتاق غنی ، عاطف خان، مظفر سیداورشاہ فرمان سمیت دیگر وزراءاور ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر نے وزیر صحت شہرام تراکئی اور ایم پی اے بابر سلیم کے درمیان جھگڑے کو ختم کراتے ہوئے ان میں صلح کرائی جس کے بعد شہرام تراکئی اور بابر سلیم دونوں نے بغل گیر ہو کر اپنے درمیان موجود تمام گلے شکوے ختم کر دئیے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں