سپریم کورٹ آج و زیر اعظم کی نااہلی کیلئے عمران خان کی درخواست کی سماعت کریگی

عمران خان بذات خود عدالت جائیں گے، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے

اسلام آباد(مزمل حنیف سے) سپریم کورٹ وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست کی سماعت آج کریگی ۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ سماعت کرے گا ۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عمر ان خان کا رات ملتان میں قیام کی بجائے فوری طور پر اسلام آباد واپس آنے کا فیصلہ کیا وہ آج بذات خود اس اہم ترین سماعت کیلئے عدالت جائیں گے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے ممتاز ماہرین قانون حامد خان ایڈووکیٹ اور نعیم بخاری ایڈووکیٹ مقدمے کی پیروی کریں گے ۔ آئین اور الیکشن قوانین کی صریحاً خلاف ورزی پر عمران خان نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ یہ تیسرا اہم آئینی فورم ہیجہاں وزیر اعظم کی اہلیت پر سنجیدہ سوال اٹھائے گئے ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس اہم ترین مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں