سنی لیون اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کریں گی

بولی وڈ ہدایت کار ابھیشیک ورما نے اداکارہ سنی لیون کی سوانح حیات فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سنی لیون خود اپنا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ یہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل کینیڈا کے فوٹو جرنلسٹ دیلیپ مہتا، سنی لیون پر فلم بنا چکے ہیں جس کا نام ’Mostly Sunny Partly Cloudy‘ رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ترانے میں غلطی پر سنی لیون کے خلاف مقدمہ

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم ’تیرے بن لادن‘ کے ہدایت کار ابھیشیک ورما، اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں جس میں ان کی اپنے شوہر سے محبت کی کہانی اور بولی وڈ میں کیریئر شروع کرنے کو پیش کیا جائے گا۔

اس فلم میں سنی کے شوہر ڈینیئل ویبر بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کوئی دستاویزی فلم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 35 سالہ اداکارہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت ہے جنہوں نے 2011 میں سلمان خان کے کامیاب ریائلٹی شو بگ باس میں حصہ لیا تھا۔

سنی نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم ’جسم 2‘ سے کیا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں