سلوواکیہ میں شادی پر دُلہن کیلیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جوڑا

سلوواکیہ(پی ایف پی) یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک سلوواکیہ میں ایک خانہ بدوش خاندان نے 19 سالہ لڑکی کی شادی تو سادگی سے کی لیکن اس کے لباس پر 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔
4 روز تک چلنے والی اس شادی میں دلہن کے کپڑوں پر یورو کرنسی کے سب سے بڑے نوٹ بھی چپکائے گئے تھے اور سونے کے بڑے بڑے گہنے اور زیورات پہنائے گئے تھے۔ 19 سالہ دُلہن کو غیرمعمولی طور پر بڑی سونے کی انگوٹھی پہنائی گئی تھی جب کہ پورے لباس کو سونے کے تاروں سے سجایا گیا تھا۔

پوری شادی پرلباس کے مقابلے میں قدرے بہت کم رقم خرچ کی گئی ہے جو پاکستانی 40 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ یہ لوگ سلوواکیہ میں رہنے والی وہ خانہ بدوش ہیں جن کا اصل ملک رومانیہ ہے اور اب بھی اس ملک میں ایک لاکھ سے زائد رومانیہ کے پاشندے رہتے ہیں۔
تقریب میں دُلہن جگہ جگہ اپنے نوٹوں کو گنتے ہوئے نظر آئیں اور بیروں اور موسیقاروں کو سیکڑوں ڈالر کی ٹپ دی گئی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں