سعید اجمل رمضان ٹورنامنٹ میں اپنا جادو جگانے لگے

کراچی(پی ایف پی) قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل رمضان ٹورنامنٹ میں اپنا جادو جگانے لگے ، ”دوسرا“ سپیشلسٹ نے ڈالر ایسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے 5شکار کرڈالے۔38سالہ آف سپنر نے ہل پارک گراؤنڈ میں کاف انجینئرنگ کے خلاف 3.1اوورز میں 22رنز دیکر 5شکار کرکے اسے 91رنز تک محدود رکھا جس کے بعد ڈالر ایسٹ نے مطلوبہ ہدف 18.4اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ڈالر ایسٹ کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے37گیندوں پر 27رنز سکور کیے۔اجمل شاندار کاکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ڈالر ایسٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اسکا مقابلہ بدھ کے روزعتیق سٹیٹ سے ہوگا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں