سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی رو سے ہفتے کو آخری روزہ ہوگا۔

علاوہ ازیں گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ وزیر انصاف نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ابو ظہبی میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے گی۔

اس مرتبہ سعودی عرب میں عید الفطر قدرے مختلف انداز میں منائی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاض نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر رکھا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

24 مارچ کو سعودی عرب میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ شوال کے چاند سے متعلق فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا تاہم وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید 24 مئی کو ہوگی۔

انہوں نے نجی چینل آج ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ اس مرتبہ پاکستان میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

سعودی عرب میں مزید 13 جاں بحق، مجموعی تعداد 364
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مملکت میں ہلاکتوں کی تعداد 364 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق 2 ہزار 642 نئےکیسز بھی منظر عام آنے کے بعد مجموعی تعداد 68 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق زیادہ تر کیسز ریاض میں 856، جدہ 403 اور مکہ مکرمہ میں 289 رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے واضح کیا تھا کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ رمضان کے اختتام تک ریاست کے تمام شہروں اور علاقوں میں لوگوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے کے درمیان آزادانہ طور پر نقل مکانی کرنے کی اجازت ہوگی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں