سری لنکا کی ٹیم کو انجریز نے گھیر لیا

برمنگھم(پی ایف پی ) سری لنکن بیٹسمین لاہیروتھریما نے کمر کی درد کی وجہ سے باقی دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریمانے نے انگلینڈ سے تینوں ٹیسٹ میچز کھیلے مگر تکلیف کی وجہ سے آئرلینڈ اور اب انگلش ٹیم سے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے۔ ان کو اب مزید علاج کیلئے وطن واپس بھیجا جارہا ہے جبکہ ٹیم میں ان کی جگہ نروشن ڈیکویلا لیں گے جوکہ پہلے ہی اے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں ہی موجود ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کپتان انجیلومیتھیوز اور دنیش چندیمل نے ہیمسٹرنگ تکالیف کے باوجود تیسرے ون ڈے میں فیلڈ سنبھالی اور دونوں ہی ففٹیز بنانے میں کامیاب رہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں