سراج الحق اور شیخ رشید نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا، میاں نوازشریف اور عمران خان ڈر کے مارے نہیں آئے

لاہور(پی ایف پی) پی ایس ایل کے فائنل میچ میں قذافی سٹیڈیم میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد موجود تھے اور انہوں نے شائقین کے ساتھ مل کر میچ دیکھا. میچ سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ اس میچ میں وزیراعظم وزراء اعلی اور آرمی چیف مل کر میچ دیکھیں گے مگر یہ قائدین میچ دیکھنے کے لیے نہیں آئے. شیخ رشید اور سراج الحق لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے. سٹیڈیم میں یہ تبصرے ہوتے رہے کہ یہ لیڈر دہشت گردوں کے ڈر سے میچ دیکھنے نہیں آئے تاہم وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف تھوڑی دیر کے لیے سٹیڈیم آئے اور انہوں نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ آخری تماشائی کے گھر جانے تک الرٹ رہیں.


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں میچ دیکھنا ایک یادگار لمحہ ہے قوم نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ شائقین کرکٹ کو واپسی پر سہولیات فراہم کرے


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں