ساہیوال پاور پراجیکٹ کیلئے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ چوری

ساہیوال(پی ایف پی) پاور پراجیکٹ کے لئے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ چوری ہوگیا جس کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے تحقیقات جاری کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال پاور پلانٹ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بجلی کی پیداوارکے لیے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ مال گاڑی سے چوری ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پرمنصوبے پرکام کرنے والی چینی ٹیم نے بھی مال گاڑی کا معائنہ کیا ہے جب کہ ریلوے حکام نے بھی چوری کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
دوسری جانب 6 ماہ قبل قادرآباد کول پاور پلانٹ سے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری سامنے آئی تھی جس پر 30 سیکیورٹی افسران سمیت 10 کانسٹیبل بھی گرفتار کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کول پاور پلانٹ پر پہلی ٹرین 4 روزقبل پہنچی تھی جس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کیا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں