ساحر لودھی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک خاتون پر بلا وجہ بر س پڑے، سوشل میڈیا متحرک ہو گیا

کراچی(پی ایف پی) سوشل میڈیا ساحر لودھی کے خلاف اس وقت متحرک ہے اور اس کی بڑی وجہ ساحر لودھی کا رمضان المبارک میں ایک شو ہے جس میں ایک خاتون نے خواتین کے حقوق کی پامالی اور پاکستان کی عزت کا سودا کرنے پرایک مدلل تقریر کی اور اس میں قائد اعظم کا حوالہ دیا ۔اس خوبصورت تقریر پر پروگرام کے میزبان خاتون پر برس پڑے اور قائد اعظم کی خدمات کےحوالے دینے لگے لگ یوں رہا تھا کہ انہوں نے اس تقریر کو پوری طرح سنا نہیں یا انہیں اس کے مافی الضمیر کی سمجھ نہیں آئی۔سوشل میڈیا اس پر خوب لے دے کر رہا ہے کہ ایک ایسا میزبان جو صحیح طور پر کسی کا مافی الضمیر نہیں سمجھ سکتا وہ کس طرح پروگرام کر رہا ہے۔


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں