سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کونسی جماعت جوائن کر لی

ملک میں واحد حقیقی جمہوری اور نظریاتی جماعت ، جماعت اسلامی ہے‘سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں خدا بخش

لاہور (پی ایف پی)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں خدا بخش کو جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی جیسے لیڈر اور کارکن کسی اور جماعت نے پیدا نہیں کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری
میاں خدا بخش کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، خالد احمد بٹ ، محمد وسیم اسلم قریشی ، انجینئر احمد سلمان ، سیکرٹری اطلاعت جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد و دیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔
ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی جیسی مخلص ، دیانتداراور باکردار قیادت کسی دوسری سیاسی اور مذہبی پارٹیوں میں نہیں ہے جس کی واضح مثال جماعت اسلامی پاکستان کے
امیر سراج الحق ہیں دو باروزیر خزانہ ، سینئر منسٹر رہنے کے باوجود کوئی مائی کا لال ان پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تکمیل پاکستان اور اسلامی پاکستان کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کے کارکنا ن کی قربانیاں لا زوال ہیں اور ان جیسے انقلابی اور مخلص کارکن پاکستان کی کسی دوسری مذہبی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہیں ۔
جماعت اسلامی کے سینکڑوں افراد مختلف مواقع پر پارلیمنٹ کے اندر موجود رہے ہیں اور آج کوئی ہمارے کسی ایک رکن پارلیمنٹ پر اعتراض نہیں کر سکتا ، اسی کردار کو دیکھتے ہوئے میاں خدا بخش جیسے ایمانداراور باصلاحیت بیوروکریٹ جماعت اسلامی میں داخل ہورہے ہیں ۔سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ ہم اقتدار کے خواہاں اس حوالے سے ہیں کہ ہم ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمران پانامہ لیکس اورآف شور کمپنیوںکی د ھول کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور اخلاقی طور پر حکومت کرنے کے اہل نہیں رہے ہیں ۔سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں خدا بخش نے کہا کہ میں نے اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے جماعت اسلامی کو جوائن کیا ہے ۔ جماعت اسلامی اس ملک میںواحد جماعت ہے جو نظریہ پاکستان کی عملی جدوجہد کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کے حصول کےلئے ہمارے خاندا ن نے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور جس عظیم مقصد کے لیے یہ قربانیاں دی گئیں آج 68سال گذرنے کے باوجود وہ ثمر ہمیں نہیں ملا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں کرپشن کے حمام میں سارے ننگے ہوچکے ہیںصرف جماعت اسلامی کے پاس ایسی صاف ستھری قیادت ہے جو اس وقت ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ و ہی پارٹی اور قیادت کر سکتی ہے جس کا دامن خود کر پشن سے پاک ہو ۔ الحمدداللہ جماعت اسلامی کے وزاءسنینٹر،منسٹر ، مشیر ، ایم این اے اور ایم پی اپیز کا دامن ہر دور میں کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رہا ہے اورکسی بھی جماعت کے لیڈر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حقیقی جمہوری پارٹی ہے جس میں ہر سطح پر باقاعدہ طے شدہ شیڈول اور طریقہ کار سے انتخاب ہوتا ہے جبکہ دیگر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ، ہمارے ملک کی بیشتر سیاسی اور مذہبی
پارٹیاں موروثی ہیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں