کوئٹہ ( پی ایف پی ) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم اور سابق ایڈمنسٹریٹر خالق آباد سلیم شاہ کی دوران تفتیش طبیعت بگڑ گئی مریض کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ملزم سلیم شاہ جسے نیب نے میگا کرپشن کیس میں سندھ سے گرفتار کیا تھا جسے عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے منگل کے روز ملزم کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جسے فوری طورپر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضع رہے کہ میگا کرپشن کیس میں سلیم شاہ سے اہم انکشافات متوقع ہیں اور اس گرفتار ی کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ۔
